ALPHABET حروف تہجی
اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کو ظاہر کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذرایہ زبان ہے ہم جو کچھ بولتے ہیں یا بات چیت کرتے ہیں یہی ہماری زبان ہے زبان پھر مخصوص آوازوں کا مجموعہ ہے۔ انہیں بنیادی آوازوں کو لکھنے کے لئے جو شکلیں اور علامات استعمال کی جاتی ہیں انہیں حروف بھی کہا جا تا ہے۔ حروف در اصل حرف کی جمع ہے۔
تحریری اعتبار سے حروف کی دوقسمیں ہیں۔
مـفـرد حروف : 1 (ألف) سے لے کری(یاے ) تک تمام مفر وحروف ہیں جن کی تعداد 37( سینتیں) ہیں۔
ا پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ و ر ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ک گ ل م ن و ه ء ی ے
مرکب حروف : دو حروف کے میل سے جو مرکب آواز بنتی ہے انہیں مرکب حروف کہتے ہیں۔
ان کی تعداد15 ( پندرہ) ہیں۔
بھ پھ تھ تھ چھ چھ دھ ڈھ رھ ڑھ کچھ گھ لھ تھ تھ
۔حرف علت : وہ حرف جسے ادا کرتے وقت اس کی آواز دانت یا زبان وغیرہ سے نہیں ٹکراتی ''حروف علت“ کہلاتے ہیں ۔
اردو میں حروف علت صرف تین ہیں۔ ۔الف، واو، یاے(ا ، و ، ی)
حروف صحيح: ا،و،ی کے علاوہ تمام حروف ''حروف صحیح'' کہلاتے ہیں۔ (Consonants)
لفظ ''کام'' میں ک اور م حروف صحیح ہیں اور 'ا' حروف علت ہے۔
حروف علت، حروف صحیح کی طرح بھی استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے الفاظ اکبر ، ورق اور یاور میں۔ ا،و،اور ی حروف صحیح ہیں۔ یعنی ا،و،ی اگر لفظ کے شروع میں آئیں تو وہ حروف صحیح ہیں۔
No comments:
New comments are not allowed.